https://tagassistant.google.com/#/?url=https%3A%2F%2Fguldastakafi.blogspot.com%2F محتاط رہیں

محتاط رہیں



زندگی تو اتار چڑھاؤ کا ہی نام ہے، کسی کے حصے میں خوشی ہے، تو کوئی رنج و آلام سے پریشان ہے، اسی کو شاعر نے یوں بیان کیا ہے:

خوشی کے ساتھ دنیا میں ہزاروں غم بھی ہوتے ہیں 

جہاں بجتی ہے شہنائی وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں 

یہ تغیر و تبدیلی تو رب تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ ہے، جیسا کہ فرمانِ باری ہے "وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ"(سورۃ آل عمران

اور دنوں کو لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔

معلوم ہوا کہ حالات کا آنا منجانب اللہ ہے، اس لئے ایسے آزمائشوں اور پریشانیوں کی گھڑی میں واویلا اور شوروغل کے بجائے دعائیں کرنی چاہیے۔

یارب العالمین ہم کمزور اور ناتواں بندے ہیں، ہمارے اندر اتنی سکت نہیں کہ آپ کی آزمائشوں کو برداشت کر سکیں۔

اے الہ العالمین آپ نے ہی تو فرمایا" لایکلف اللہ نفسا إلا وسعها" ہم کسی کو اس کے برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے ہیں۔

اے اللہ ہماری اس مصیبت اور پریشانیوں کو ہم سے دور فرما ۔


ابن یوسف کافیٓ



1 Comments

Previous Post Next Post