https://tagassistant.google.com/#/?url=https%3A%2F%2Fguldastakafi.blogspot.com%2F تعریفات ( گلدستہ نحوی ترکیب)

تعریفات ( گلدستہ نحوی ترکیب)



 کسی چیز کو حاصل کرنے سے پہلے اس کے فائدے اور نقصانات کا جان لینا نہایت ضروری اور اور اہم ہوتا ہے، تاکہ اس کے نفع و ضرر سے واقف ہونے کے بعد اس چیز کو حاصل کرنے کی سعی کرے یا ٹھکرا دے۔
چوں کہ ترکیب کا سارا مدار علم نحو پر ہی ہے، اس لئے علم  نحو کی تعریف، غرض و غایت اور موضوع کو بیان کیا جائے گا، اس کے بعد نحوی ترکیب کی تعریف وغیرہ کا ذکر کیا جائے گا۔
:علم نحو کی تعریف
وہ علم ہے، جس سے اسم، فعل اور حرف کو ایک دوسرے سے ملاکر جملہ بنانے کا طریقہ ان کے آخری حرف کی کیفیت و حکم معلوم ہو۔
:موضوع
اس علم کا موضوع کلمہ اور کلام ہے۔
:غرض و غایت
اس علم کا جاننے والا اگر قواعد کی رعایت کرلے، تو عربی پڑھنے، بولنے اور لکھنے میں غلطیوں سے محفوظ رہے گا۔
:نحوی ترکیب کی تعریف
نحوی ترکیب وہ علم ہے، جس سے جملہ اور الفاظ کے اجزاء کو الگ الگ کرکے ان کے باہمی تعلقات کو معلوم کرنے اور ظاہر کرنے کا ہنر پیدا ہو۔
:موضوع
اس کا موضوع کلام ہے۔
 غرض و غایت وہی ہے، جو علم نحو کا ہے۔
یہ چند باتیں ہیں، جن کو جاننے سے اس علم کی طلب اور جستجو میں مزید اضافہ ہوگا اور اس کی افادیت کا کا بھی خوب خوب اندازہ ہوگا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔
آمین ثم آمین

ابن یوسف کافیٓ

 

Post a Comment

Previous Post Next Post