! قارئین عظام
جیسا کہ ہمیں معلوم ہے ہمارے دین کا ماخذ و منبع قرآن عظیم اور احادیث مبارکہ ہے اور یہ دونوں عربی زبان میں ہیں، اس لئے ان دونوں کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور پڑھنے کے لئے وہی زبان سیکھنی ہوگی، تب کہیں جاکر کما حقہ اس کا حق ادا ہو سکے گا۔
علم نحو عربی زبان میں ریڑھ کی ہڈی اور کھانے میں نمک کی حیثیت رکھتا ہے جیسا کہ مقولہ مشہور ہے: النحو فی الکلام کالملح فی الطعام" اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی طرف منسوب ہے: تعلَّموا النَّحو كما تُعلِّمون السُّنن والفرائض اور بھی بے شمار اہمیت و افادیت ہے اس علم کی، جس کے بیان کی یہاں گنجائش نہیں ہے۔
بہر کیف ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکیب نحوی کا سلسلہ بنام"گلدستہ نحوی ترکیب" شروع کیا جا رہا ہے۔
دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرما کر ذخیرہ آخرت بنائے ۔
آمین ثم آمین
ابن یوسف کافیٓ
Tags
نحوی ترکیب

