سی ٹیٹ پیپر دو (۶۔۸) کے متعلق کچھ اہم باتیں
مقابلہ جاتی امتحانات میں سب سے آسان اور فطری شعبہ "شعبہ تعلیم" ہے، جیسا کہ ماقبل مقالہ میں بیان کیا گیا ہے۔
یہاں ہم اسی تعلق سے بات کریں گے، لیکن ان میں بھی ایک مخصوص طبقہ (جماعت) مڈل اسکول ٹیچر (٦-٨) کے بارے میں ہی رقم طراز ہوں گے۔(ان شا اللہ)
مڈل اسکول ٹیچر جو سی ٹیٹ کے ذریعے کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے چند باتیں پیش خدمت ہیں: سی ٹیٹ ایک اہلیتی امتحان ہے، جس کو ایک مرتبہ آپ پاس کرلیے تو کرلیے، چاہیے آپ اپیئر میں ہیں یا بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ مکمل کر چکے ہیں۔
اس امتحان میں کامیاب ہونے کے لئے یہ جاننا سب سے پہلے ضروری ہے کہ کیا پڑھنا ہے اور اس کے برعکس کیا نہیں پڑھنا ہے، اس لئے کہ امتحان کا نصاب ہے کچھ اور آپ پڑھ رہے ہیں کچھ اور تو شاید کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
بغرض ایں سی ٹیٹ پیپر ٹو کا نصاب بیان کیا جا رہا ہے، تاکہ اسی کے مطابق تیاری کرنے میں آسانی اور سہولت ہوگی۔ جو درج ذیل ہیں: (١)سی ڈی پی یعنی چائلڈ ڈیولپمینٹ اور پیڈا گوجی جو ٣٠ نمبر کا ہے، (٢) پہلی زبان (لینگویج ون) ٣٠ نمبر، (٣) دوسری زبان (لینگویج ٹو) ٣٠ نمبر، (٤) میتھ اور سائنس یا سوشل اسٹیڈیز اور سوشل سائنس۔
میتھ اور سائنس یا سوشل اسٹیڈیز اور سوشل سائنس میں سے کوئی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں، جو ٦٠ نمبر کا ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا کل نمبرات ہوگئے ڈیڑھ سو (١٥٠)، جواب دینے کے لیے جو وقت دیا جائے گا یعنی امتحان جو ہوگا، وہ ڈھائی گھنٹے کا ہوگا، اس اعتبار سے کل ڈیڑھ سو منٹ ہوئے یعنی ایک منٹ میں ایک سوال کے جواب کا آنکڑا بیٹھتا ہے۔
اس میں پاس (کوالیفائی) کرنے کے لیے جنرل کٹیگری والے کو ساٹھ پرسینٹ (٪٦٠) چاہیے، جو ٩٠ نمبر ہوتا ہے، اسی طرح او بی سی، ایس ٹی وغیرہ کو پچپن پرسینٹ (٪٥٥) چاہیے، جو ٨٢ نمبر ہوتا ہے اور خواتین کے لیے بھی چھوٹ ہے۔
یاد رہے کہ یہ چھوٹ آپ کو صرف اپنے صوبہ میں کام آئے گا اور اگر کسی دوسرے اسٹیٹ سے پاس کرنا ہے، تو اس کے لئے جنرل کٹیگری ہی کے اعتبار سے امتحان پاس کرنا لازم ہوگا۔
